پروٹیز سخت جدوجہد کے باوجود آسٹریلوی گرفت سے نہ نکل پائے
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 111 پر 5 میزبان پلیئرز رخصت، مجموعی سبقت 273 رنز ہو چکی، کلینویلڈ نے 3تین پلیئرز کو آئوٹ کیا
جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا 388 پر اختتام، ڈوپلیسس نے 78 اور انجرڈ کیلس نے تکلیف کی پروا کیے بغیر 58 رنز بنائے۔ فوٹو : فائل
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پروٹیز سخت جدوجہد کے باوجود آسٹریلوی گرفت سے نہ نکل پائے،مہمان ٹیم نے تیسرے دن دوسری اننگز میں صرف111 پر5 کینگرو بیٹسمینوں کو میدان بدر کر دیا، میزبان کی مجموعی سبقت273 رنز ہو چکی اور کھیل پر کنٹرول برقرار ہے۔
روری کلینویلڈ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، قبل ازیں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا388 رنز پر اختتام ہوا،گریم اسمتھ 122 کے بعد فاف ڈوپلیسس نے 78 اور انجرڈ جیک کیلس نے تکلیف کی پروا کیے بغیر58 رنز بنائے، ٹیم کو162 رنز کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، بین ہلفنہاس نے3 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کم بیک کے باوجود دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی تسلط برقرار ہے، میزبان سائیڈ دوسری اننگز میں77کے عمدہ آغاز سے فائدہ نہ اٹھا سکی اور 34 رنز کے دوران 5 پلیئرز رخصت ہو گئے، ڈیوڈ وارنر (41) کو میدان بدر کرنے کے بعد اسی اوور میں کلینویلڈ نے روب کیونے کو صفر پر آئوٹ کر دیا،ایڈن کووان (29)ان کی تیسری وکٹ ثابت ہوئے، پونٹنگ کی کھوئی ہوئی فارم واپس نہ آ سکی اور کیریئر پر شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، انھیں16 رنز پر اسٹین نے بولڈ کیا، نائٹ واچ مین پیٹر سڈل (1) کی وکٹ مورکل کو ملی۔
پہلی اننگز کے ہیرو مائیکل کلارک اور ہسی نے ٹیم کو مزید کسی نقصان کے محفوظ رکھتے ہوئے دن کا اختتام111پر کیا، دونوں بالترتیب9اور5 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، کلینویلڈ نے تین وکٹوں کیلیے محض 14رنز دیے۔ قبل ازیں جنوبی افریقی کپتان اسمتھ اپنے گذشتہ دن کے اسکور میں مزید11رنز جوڑ کر122 پر چلتے بنے، سڈل نے ابراہم ڈی ویلیئرز (1) کو جلد ٹھکانے لگا دیا، اسی انفرادی اسکور پر ڈیل اسٹین بھی چلتے بنے، ہلفنہاس نے کلینویلڈ کو ایک رن بھی بنانے کا موقع نہ دیا۔
250 پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد کریز پر کیلس کی آمد ہوئی، انھوں نے انجری کے باوجود بیٹنگ کر کے بہادری کا ثبوت دیا، ڈو پلیسس کے ساتھ آٹھویں وکٹ کیلیے93 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، کیلس 58 رنز بنانے کی بعد کلارک کا نشانہ بنے، لیون نے مورکل کو 6 رنز سے آگے نہ بڑھنے دیا، ڈو پلیسس 78 رنز بناکر ہلفنہاس کی تیسری وکٹ بنے، پیسر نے اس کیلیے مجموعی طور پر 49 رنز دیے، عمران طاہر 10 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، پروٹیز کی اننگز کا 388 رنز پر اختتام ہوا۔