دولت کے پجاری اور عالمی کرکٹ پر کنٹرول کا الزام غلط ہے صدر بھارتی بورڈ

ٹیسٹ پر ٹوئنٹی 20 کو فوقیت دینے کا الزام درست نہیں ہے کیونکہ یہ فارمیٹ ہم نے ایجاد نہیں کیا، این سری نواسن

ٹیسٹ پر ٹوئنٹی 20 کو فوقیت دینے کا الزام درست نہیں ہے کیونکہ یہ فارمیٹ ہم نے ایجاد نہیں کیا، این سری نواسن فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر این سری نواسن کا کہنا ہے کہ ہم پر دولت کے پجاری ہونے اور عالمی کرکٹ پر کنٹرول کا الزام غلط ہے۔


انھوں نے کہا کہ منفی باتوں سے ہماری اچھی چیزیں بھی پس منظر میں چلی جاتی ہیں، نواسن نے کہا کہ جو کچھ ناقدین کہتے ہیں میں ان سے متفق نہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ہم صرف دولت کمانے کے بارے میں سوچتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، ہمیں اسپانسر شپ کی مدد میں کافی ریونیو حاصل ہوتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کو کنٹرول کررہے ہیں، نہ ہی ہم پر ٹیسٹ پر ٹوئنٹی 20 کو فوقیت دینے کا الزام درست ہے کیونکہ یہ فارمیٹ ہم نے ایجاد نہیں کیا۔

این سری نواسن نے کہا کہ آئی پی ایل سے کھیل کے نئے شائقین سامنے آئے جن میں گھریلو خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہمارے لیے اب بھی ٹیسٹ ہی اولین ترجیح ہے۔
Load Next Story