واقعہ کربلا اسلامی اقدار کے تحفظ کا درس دیتا ہے ثروت قادری
طاقت کے زور پر اپنی سوچ مسلط کرنیوالے یزید کیخلاف ڈٹ جاناحسینیت ہے.
ملک میں انتہا پسندی ،دہشتگردی ،بھوک وافلاس اور مصنوعی بحران عروج پر ہے فوٹو : فائل
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا دین کی بقا اسلامی اقدار کے تحفظ اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔
واقعہ کربلا حق و باطل کے فرق کو واضح کرتا ہے، حضرت امام حسینؓ نے اسلام کی سر بلندی،سلامتی،عوام کی معاشی آزادی،انھیں انصاف دلانے اور اسلام کی حقیقی روح کو تا قیامت تک آنے والے مسلمانوں تک پہنچانے کیلیے یزید کی بیعت نہیں کی، سیدنا امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں جانوں کی قربانی دیکر دین اسلام کو زندہ کیا،آپؓ نے کر بلا کے میدان میں فاسق وفاجر،ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور رہتی دنیا تک مثا ل قائم کردی، عوام کے حقوق غضب کرکے آزادی چھیننے اور طاقت کے زور پر اپنی سوچ مسلط کرنے والے یزید کیخلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے چاہے اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو گھر بار اولاد سمیت اپنی جان کی قربانی دینا ہی اہل حق کا شیوہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت پر قرآن خوانی کے بعد اپنے خطاب میں کیا ،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی، دہشتگردی ،مہنگائی و بے روزگاری ،بھوک وافلاس اور مصنوعی بحران عروج پر ہے اور حکمران عوام کو حقوق دینے اور ان کے مسائل کو حل کر نے کے بجائے اقتدار کو طول دینے کیلیے امریکا کی بیعت کر کے یزیدی عمل کو دہرارہے ہیں،انھوں نے کہا کہ انقلاب حسینیت کے جذبے سے ہی آتا ہے معاشی آزادی ،سکھ وچین اور انصاف کی فراہمی کیلیے ہم سب کو آواز حق بلند کرکے میدان عمل میں آکر جدوجہد کرنا ہوگی۔