حسینؓ نے ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیاتراب الحق
یوم عاشور پر طاہرالقادری،عاکف سعیداور عبداللہ غازی کے پیغامات.
یوم عاشور پر طاہرالقادری،عاکف سعیداور عبداللہ غازی کے پیغامات. (فوٹو ایکسپریس)
کراچی جماعت اہلسنت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرتے ہوئے دین اسلام کی بنیادوں کو مستحکم کیا۔
تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے اسلام کے سیاسی نظام میں محض ایک دراڑ آنے پر اہل خانہ سمیت اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا،منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کیلیے انقلاب کا نکتہ آغاز امام حسین نے اپنے اور اپنے اصحاب کا لہو دے کر کیا۔
انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ملی وحدت اور عروج حسینی کردار اپنائے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا، ظالم و جابر کیخلاف کلمہ حق بلند کرنا حسینی سنت ہے، تحریک اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ عبداللہ غازی نے کہا کہ واقعہ کربلا تاریخ اسلام کے اوراق میں ہمیشہ زندہ رہے گا، شہدائے اسلام کی قربانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں حضرت حسینؓ نے اپنا سب کچھ اسلام کی خاطر قربان کردیاحسینؓ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی مسلمان مشکلات و مصائب سے نکل سکتے ہیں۔