ڈاکٹروں کی معطلی کیخلاف پی ایم اے سندھ کا ہڑتال کا اعلان

حکومت بلوچستان نے انتقامی کارروائی میں ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک دیں، ثمرینہ ہاشمی.

حکومت بلوچستان نے انتقامی کارروائی میں ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک دیں، ثمرینہ ہاشمی.

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ نے بلوچستان حکومت کی جانب سے 73 ڈاکٹروں کی معطلی کیخلاف سندھ میں بھی ہڑتال کااعلان کیا ہے اورکہا ہے کہ عاشورہ کے بعد پیر سے سندھ کے اسپتالوں میں بھی احتجاجاً ہڑتال کی جائیگی۔


پی ایم اے سندھ کی صدر ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی نے ہفتہ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کرد ی ہیں اور ڈاکٹروں کی معطلی کے ساتھ انکی تنخواہیں بھی روک دی ہیں، حکومت بلوچستان کے ان اقدامات کوثمرینہ ہاشمی نے ڈاکٹر دشمنی قراردیا اورکہا ہے کہ ڈاکٹروں کو اغوا کیاجا رہا ہے، ڈاکٹروں کے بہیمانہ قتل کیخلاف ہمیں آواز بلندکرنے سے روکا جارہا ہے، بلوچستان حکومت نے ڈاکٹر سعیدکی بازیابی کی بجائے 73ڈاکٹروں کی معطلی کے احکامات جاری کردیے ہیں، پی ایم اے سندھ ان احکامات کی مذمت کرتی ہے۔
Load Next Story