فر قہ واریت کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے فضل الرحمن
وزیر داخلہ کومو بائل فون جام اور موٹر سائیکل پر پابندی عائد کرنے سے کیا حاصل ہوا ؟
حالات حکومت کے ہاتھوں سے باہر ہوتے جارہے ہیں ، عبد الغفور حیدری،بم دھماکے پر مذمت فوٹو: پی پی آئی
ISLAMABAD:
جمیعت علمائے اسلام(ف) کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے لیکن حکومت صرف دعوے کر نے میں ہی مصروف ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گر دی کی آڑ میں فر قہ وارانہ آگ بھڑکا نے کی سازش کی جارہی ہے لیکن ایسی ہر سازش کا عوام اور مذہبی قوتیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ دینی جماعتوں اور مختلف مسالک کی ذمے داری ہے کہ وہ متحد ہوکر ایسی سازشوں کو نا کام بنادیں ۔ادھرجے یو آئی(ف) کے مر کزی سیکر یٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ بتا ئیں کہ مو بائل فون جام اور موٹر سائیکل پر پابندی سے کیا حاصل ہوا ؟۔ انھوں نے کہا کہ حکومت خود جام ہے وہ کسی کو کیا جام کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ حالات حکومت کے ہاتھوں سے باہر ہوتے جارہے ہیں یہ واقعات ملک میں امن کو تباہ کر نے کی بڑی سازش ہیں ۔انھوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے کے لیے خفیہ ہا تھ ایک بار پھر سر گرم ہو گئے ہیں۔