حضرت عیسیٰ ؑکی تاریخ پیدائش درست نہیںپو پ کا انکشاف

مختلف محقق اورمذہبی رہنمااس حوالے سے پہلے بھی سوال اٹھاتے رہے ہیں۔

پیدائش کاسال بھی غلط ہے،پوپ بینی ڈکٹ کی کتاب نے تنازعہ کھڑاکردیا۔ فوٹو: فائل

پوپ بینی ڈکٹ کی نئی کتاب نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تاریخ پیدائش سے متعلق نیاتنازعہ کھڑا کردیاہے۔


پوپ کے دعوے کے مطابق عیسوی کیلنڈر میںدی گئی حضرت عیسیٰ ؑکی پیدائش کاسال درست ہے نہ تاریخ۔واضح رہے کہ حضرت عیسیٰ ؑکی تاریخ پیدائش سے متعلق اس سے پہلے بھی مختلف تحقیق کاراورعیسائی مذہبی رہنماسوال اٹھاتے رہے ہیںلیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کیتھولک چرچ کے بانی نے خود اس بات کااعتراف کیا ہے۔

پوپThe Infancy Narratives سلسلے کی اپنی تیسری کتاب میں لکھتے ہیںکہ عیسوی کیلنڈر میں حضرت عیسیٰؑ کی تاریخ پیدائش میںغلطی ہے اوراس اعتبارسے دیکھاجائے توان کی پیدائش کا دن بھی 25دسمبر نہیں۔پوپ کی کتاب 20 زبانوں میں ترجمہ کراکے72 ملکوںمیں شائع کی جائے گی۔امکان ہے کہ یہ بھی دیگر دو کتابوں کی طرح مقبول ہوگی۔
Load Next Story