آئی ٹی برآمدات پر ٹیکس چھوٹ مزید 3 سال تک بڑھادی انوشہ رحمان
جولائی سے ڈیسک ٹاپ اورلیپ ٹاپ کمپیوٹرز پر سیلز ٹیکس نہیں ہو گا، وزیر مملکت آئی ٹی
سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈاجلاس سے خطاب،آئی ٹی پارک رپورٹ جلدجمع کرانے کی ہدایت فوٹو: فائل
وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہاہے کہ حکومت نے آئی ٹی سیکٹر میں مزید بہتری کیلیے آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات پر ٹیکس چھوٹ میں مزید 3 سال توسیع کردی ہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے 33 ویں بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ ٹیکس چھوٹ میں توسیع سے برآمدات میں اضافہ اورملازمتوں کی فراہمی کے ساتھ صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی، جولائی 2016 سے آئی ٹی مصنوعات پر مقامی ٹیکسوں کی شرح میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔
ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پر سیلز ٹیکس نہیں ہو گا، اب آئی ٹی انڈسٹری کی ذمے داری ہے کہ وہ استثنیٰ کے بدلے برآمدات بڑھائے اور برآمدی آمدنی پاکستان میں لائے۔ ایم ڈی پی ایس ای بی نے بتایا کہ اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے قیام پر فزیبلٹی اسٹڈی آخری مراحل میںہے،رپورٹ جولائی کے وسط تک آنے کی امید ہے۔ انو شہ رحمن نے ہدایت کی کہ وہ کورین ماہرین کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انہیں جلد از جلد حتمی رپورٹ جمع کرانے کا کہیں۔