پاکپتن میں عید کے کپڑے مانگنے پرباپ نے 3 سالہ بیٹے کو پٹخ کرمارڈالا

معصوم بچے نے فرمائش کی تو پہلے ظالم باپ نے جھڑکا، زیادہ ضد کی تو پٹخ دیا

ملزم کی بیوی نسیم بی بی ناراض ہو کر اپنے ماں باپ کے گھر گئی ہوئی ہے۔فوٹو؛ فائل

میاں چنوں میں عید کے کپڑے مانگنے پرظالم شخص نے 3 سالہ بیٹے کو زمین پر پٹخ کر ماردیا۔


تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے میں مزدور عبدالرشید کے 3 سالہ بچے محمد حفیظ نے اپنے باپ سے عید کے لیے نئے جوتوں اور کپڑوں کی فرمائش کی، باپ نے طیش میں آ کر بچے کو جھڑک دیا جس پر وہ رونے اور ضد کرنے لگا۔ باپ نے غصہ میں آکر بچے کو زمین پر پٹخ دیا جس سے بچہ بے ہو ش ہو گیا ، باپ اسے اسپتال لایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا، پولیس نے عبدالرشید کو حراست میں لے لیا، ملزم کے 4 بچے ہیں، اس کی بیوی نسیم بی بی ناراض ہو کر اپنے ماں باپ کے گھر گئی ہوئی ہے۔

دریں اثنا ڈسکہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عید کی شاپنگ نہ کروانے پرماں بیٹی نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ خاتون نے عید کی شاپنگ کیلیے پیسے مانگے تو اس کے خاوند پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر اس نے اور بیٹی نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں۔ اسپتال میں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Load Next Story