پی ٹی وی کے لیے شاہکار ڈرامے بنانے کی منصوبہ بندی

ڈرامہ ہمیشہ سے پی ٹی وی کا خاصا رہا ہے، بہترین موضوعات پر ڈرامے بنائیں گے، جی ایم

ڈرامہ ہمیشہ سے پی ٹی وی کا خاصا رہا ہے، بہترین موضوعات پر ڈرامے بنائیں گے، جی ایم فوٹو فائل

پی ٹی وی لاہور مرکز کے نئے جنرل منیجر ذوالفقاراحمد نے ماضی میں بنائے جانے والے شاہکارڈراموں کی طرز کے نئے ڈرامے بنانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔


وہ ان دنوں پی ٹی وی کے ڈرامہ پروڈیوسروں کے ساتھ ساتھ معروف مصنفین سے میٹنگز کرنے مصروف ہیں اوران کا کہنا ہے کہ ڈرامہ ہمیشہ سے پی ٹی وی کا خاصا رہا ہے اوراس پرکام کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

ہم بہترین موضوعات پر ڈرامے بنائیں گے تاکہ ماضی کی طرح موجودہ دور میں بھی پی ٹی وی کے ناظرین کو اچھااورمعیاری ڈرامہ دیکھنے کو ملے۔ اس کے علاوہ پی ٹی وی سے مختلف پروگرام بھی شروع کرنے کاارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کی جارہی ہے اور پھر اس کی مناسبت سے نئے آئیڈیاز پرکام کیاجائے گا۔
Load Next Story