شہداد پور ماتمی جلوس پر حملہ ایک درجن افراد زخمی زبردست ہوائی فائرنگ

عزاداروں کا زخمیوں کے ہمراہ ملدسی روڈ پردھرنا،نواحی گوٹھ لعل خان جلالانی میں نامعلوم افراد نے جلوس پر پتھراورڈنڈے۔۔۔

رینجرز اور پولیس نے جلوس کے شرکاء کو گاڑیوں میں امام بارگاہ پہنچایا، زخمی اسپتال داخل، 14 افراد کیخلاف مقدمہ درج۔

یوم عاشور کے موقع پر شہداد پور کے گوٹھ لعل خان جلالانی میں ماتمی جلوس پر نامعلوم افراد نے پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔


واقعہ کے بعد زبردست ہوائی فائرنگ ہوئی جبکہ ماتمی جلوس کے شرکاء نے زخمیوں کے ہمراہ ملدسی روڈ پر دھرنا دے کر احتجاج کیا ۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے امن و امان کی صورتحال پر کنٹرول کیا ۔ جبکہ جلوس کے شرکاء کو پولیس اور رینجرز کی گاڑیوں میں جلوس کے آخری مقام امام بارگاہ تک پہنچایا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں صابر علی ، جاڑو خان ، جمعہ خان ، سرور ملاح، رفیق خاصخیلی، نصیر ملاح اور دیگر شامل ہیں، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ پولیس نے فریادی نور حسن ملاح کی مدعیت میں عثمان جلالانی ، اکبر جلالانی سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
Load Next Story