عملے سے اختلافات ڈاکٹرمونس نے عہدے کاچارج چھوڑ دیا
ایریااسٹڈی سینٹربرائے یورپ کاعارضی چارج پروفیسرظفراقبال کے حوالے کردیاگیا.
ایریااسٹڈی سینٹربرائے یورپ کاعارضی چارج پروفیسر ظفر اقبال کے حوالے کردیا گیا. فوٹو: فائل
جامعہ کراچی کے ایریا اسٹڈی سینٹربرائے یورپ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مونس احمرنے فیکلٹی اورغیرتدریسی عملے سے اختلاف شدید ہونے کے بعد اپنے عہدے کاچارج چھوڑدیا ہے۔
جبکہ سینٹر کا عارضی چارج رئیس کلیہ فنون پروفیسرڈاکٹرظفراقبال کے حوالے کردیا گیا ہے پروفیسرڈاکٹرمونس احمرکی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرکولکھے گئے ایک خط میں سینٹرکاچارج چھوڑنے کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے انتظامی ناکامی و کمزوری قراردیا ہے جبکہ دوسری جانب سینٹرکی فیکلٹی رکن ڈاکٹرعظمیٰ کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو''ای میل''کے ذریعے اس امرسے آگاہ کیا گیا ہے کہ پروفیسرڈاکٹرمونس احمراب ایریااسٹڈی سینٹر برائے یورپ کے ڈائریکٹرنہیں رہے ہیں جس کے سبب اب سینٹرکے معاملات پران سے رابطہ نہ کیاجائے بلکہ سینٹرکے ''آفیشل ای میل ایڈریس'' پررابطہ کیا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ ایریااسٹڈی سینٹربرائے یورپ میں سینٹرکے ڈائریکٹر پروفیسر مونس احمر اور تدریسی وغیرتدریسی عملے کے مابین انتظامی معاملات پر اختلافات جاری تھے جبکہ گزشتہ چند روزسے ان اختلافات کی نوعیت شدید ہوگئی تھی۔
جس کے بعد شیخ الجامع پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرنے معاملے کوسلجھانے کیلیے ایریااسٹڈی سینٹربرائے یورپ کے فیکلٹی اراکین اورپروفیسرمونس احمرسے ملاقات بھی کی تھی، ذرائع کے مطابق شیخ الجامعہ کولکھے گئے خط میں انھوں نے کہا کہ وہ ایریااسٹڈی سینٹربرائے یورپ میں انتظامی سطح پرنظم وضبط قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے ان کاعہدے کاچارج چھوڑا انتظامی کمزوری ہے کیونکہ وہ سینٹرمیں وائس چانسلر کی نمائندگی کررہے تھے۔