واٹر بورڈ کی کروڑوں کی اراضی پر قبضے کی کوششیں

محکمے کو لا علم رکھ کر کاغذات کو صدر ٹائو ن سے رجسٹرڈکرایا جارہا ہے.

محکمے کو لا علم رکھ کر کاغذات کو صدر ٹائو ن سے رجسٹرڈکرایا جارہا ہے. فوٹو فائل

کراچی کے اہم تجارتی مر کز اولڈ سٹی ایریا کاسیو ریج سسٹم چلانے والے پمپنگ اسٹیشن سے متصل واٹر اینڈ سیور یج بورڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کو جعلی کاغذات کے ذریعے ہتھیانے کی کو شش کی جارہی ہے۔


قابل ذکربات یہ ہے کہ واٹر بورڈ کو لا علم رکھ کر ان کاغذات کو تصدیق کیے بغیر سب رجسٹرار1-صدر ٹائو ن کی جانب سے رجسٹرڈ بھی کیا جارہا ہے، قبضہ گروپ کے اس عمل سے اولڈ سٹی ایریا میں سیو ریج نظام کی بہتری کیلیے مجو زہ منصوبہ التوا کا شکارہو نے کا اندیشہ ہے،کراچی واٹر اینڈ سیور یج بورڈ کے تحت اولڈ سٹی ایریا سے نکاسی آب کا نظام چلانے کیلیے رنچھوڑ لائن ایجیکٹر 12 کے نام سے ایک سیو ریج پمپنگ اسٹیشن قائم ہے جس سے متصل واٹر بورڈ کی اراضی جو کہ 4ہزار مر بع گز سے زائد رقبے پر محیط ہے۔

وہاں واٹر بورڈ نے مزید سیوریج پمپ لگا نے کا منصوبہ تیا ر کر رکھا ہے تاکہ اولڈ سٹی ایریا کے عوام کو نکاسی آب کی بہتر سہو لیات فراہم کی جاسکیں، واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام نے یہاں ناجائز تعمیرات روکنے کیلیے اقدامات شرع کیے تو قبضہ گروپ کی جانب سے متعلقہ اراضی کی رجسٹری کے کاغذات پیش کر دیے گئے جو کہ سب رجسٹرار1-صدر ٹائون کے مہر اور دستخط سے جاری کیے گئے تھے، مذکورہ رجسٹری میں 500 مر بع گز کی ملکیت ظاہر کی گئی ہے جو کہ R.No-133 مو رخہ 14اپریل 2012 کو جاری کی گئی۔
Load Next Story