قتل کا جرم ثابتملزم کو 14سال قید و جرمانے کی سزا
عدالت نے سسر کا سامان لوٹنے پر ہیڈ ماسٹر مختار احمد کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
عدالت نے سسر کا سامان لوٹنے پر ہیڈ ماسٹر مختار احمد کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ فوٹو: فائل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عرفان میو نے قتل کے الزام میں ملوث ملزم فدا حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14 برس قید اور 2 لاکھ روپے بطور حرجانہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملزم ضمانت پر تھا فاضل عدالت نے مجرم کی ضمانت منسوخ کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے ملزم کے بھائی عبدالقادر کو عدم ثبوت بری کردیا گیا ہے ، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 13اکتوبر 2004کو مقتول غلام شبیر کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا،دوران سماعت استغاثہ کے چشم دید گواہ محمد مدنی نے ملزم فدا حسین کو شناخت کیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ملک یوسف نے سسر کا لاکھوں روپے مالیت کا تعمیری سامان اسلحے کے زور پر لوٹنے کے الزام میں گرفتار ملزم ہیڈ ماسٹر مختار احمد کوپبلک پراسیکیوٹر کی استدعا پر 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا،پیر کو تھانہ الفلاح نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے فاضل عدالت میں پیش کیا تھا، وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر اپنے سسر محمد بلال احمد جومکان تعمیر کرارہے تھے،ملزم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر سریا اور سیمنٹ ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہوگیا تھا۔