بدامنی پھیلانے میںتیسری قوت ملوث ہےوزیراعلیٰ سندھ

دہشت گردی کو باہمی اتحاد سے ختم کریں گے،پولیس اوررینجرزکو بہترین کارکردگی پرشاباش

دہشت گردی کو باہمی اتحاد سے ختم کریں گے،پولیس اوررینجرزکو بہترین کارکردگی پرشاباش۔ فوٹو: فائل

RATODERO:
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے ایام عاشور کے لیے رینجرز،پولیس اورقانون نافذکرنے والے دیگراداروں کی جانب سے کیے گئے بہترین سیکیورٹی انتظامات پرڈی جی رینجرمیجر جنرل رضوان اختراور آئی جی پولیس سندھ فیاض لغاری کی تعریف کی ہے اوردونوں اداروں کی کارکردگی کو سراہاہے۔


وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز کے تمام افسران اورجوانوں کوسیکیورٹی کے حوالے سے احسن طریقے سے فرائض انجام دینے پر شاباش دی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے ، اس لیے ہم سب کو باہمی اتحاد اور اتفاق سے اس کا مقابلہ کرنا ہو ۔ قبل ازیں یوم عاشورہ کے موقع بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک بڑے جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مؤثر اور ٹھوس اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے کہا کہ منگھوپیرکے علاقے سے خطرناک بارودی مواد سے بھراٹرک پکڑا گیا۔ ایک سوال پروزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ امن وامان کی فضاکوقائم کرنے کے لیے مختلف مکاتب فکر کے علما سے بات چیت کی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story