یونس خان سنچری کے قریب پہنچ گئے
پاکستان 14 جولائی سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل سسیکس سے بھی ایک سہ روزہ پریکٹس میچ کھیلے گا
لنچ تک پاکستان کا اسکور ایک وکٹ پر 79 رنز تھا مگر دوسرے سیزن میں سمرسیٹ کے ملٹی نیشنل اٹیک کے خلاف تین وکٹیں گنوادیں۔ فوٹو: اے ایف پی
سمر سیٹ کے خلاف سہ روزہ پریکٹس میچ کے ابتدائی روز مصباح خالی ہاتھ رہے، یونس خان سنچری کے قریب پہنچ گئے، اسد شفیق 80 رنز پر ہمت ہارگئے، پاکستان نے ابتدائی روز 5 وکٹ پر 324 رنز اسکور کرڈالے، دو مواقعوں کی بدولت شان مسعود 62 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
اتنے ہی مواقع پانے کے باوجود حفیظ کا سفر 20 رنز پر تمام ہوگیا، اظہر علی بھی 26 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جب پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو یونس 99 رنز پر ناقابل شکست تھے، دوسرا اینڈ سرفراز نے 6 رنز کے ساتھ سنبھال رکھا تھا، ٹم گرونویلڈ اور پال وان میکرین نے دودو وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کی بھرپور تیاریوں کے بعد پاکستانی ٹیم نے مسابقتی کرکٹ کی کسوٹی پر اس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے، سمرسیٹ کے خلاف پہلے سہ روزہ پریکٹس میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ تو ہوا مگر ابھی تک کوئی بھی اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں بدلنے میں کامیاب نہ ہوسکا، صرف یونس خان سنچری سے ایک رن کی دوری پر موجود ہیں۔
مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر محمد حفیظ صفر پر ہی آئوٹ ہونے سے بال بال بچے جب سمرسیٹ کے اسکاٹش سیمر جوش ڈیوے کی ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل رد ہوگئی، حفیظ نے اس اپیل کا غصہ ڈیوے کو فائن لیگ کی جانب ہک اور مڈ وکٹ کی جانب پل کرتے ہوئے مسلسل دوچھکے جڑ کر نکالا، جذباتی انداز میں کھیلنے والے حفیظ کو 17 رنز پر پھر ایک موقع ملا جب ڈیوے نے ہی ان کا ریٹرن کیچ ڈراپ کردیا، ان دومواقعوں سے حفیظ کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھاپائے، 20 کے انفرادی اسکور پر ڈچ بولر پال وان میکرین نے انھیں بولڈ کردیا۔ لنچ تک پاکستان کا اسکور ایک وکٹ پر 79 رنز تھا مگر دوسرے سیزن میں سمرسیٹ کے ملٹی نیشنل اٹیک کے خلاف تین وکٹیں گنوادیں۔
اظہر علی 26 رنز پر پویلین واپس لوٹے تو مجموعی اسکور100 تھا، انھیں وان میکرین کی گیند پر وکٹ کیپر الیکس بارو نے ڈائیو لگاکرعمدگی سے کیچ کیا، لیفٹ ہینڈ اوپنر شان مسعود کو بھی اپنی اننگز کے دوران دو چانس ملے، 17 رنز پر ڈیوے نے ہی ان کا ریٹرن کیچ ڈراپ کیا جبکہ 39 رنز پر بارو مشکل چانس کو قابو نہیں کرپائے۔ حریف ٹیم سے اتنی مدد ملنے کے باوجود مسعود ففٹی کو سنچری میں تبدیل نہ کرپائے، 62 کے انفرادی اسکو رپر فاسٹ بولر ٹم گرونویلڈ نے انھیں ایل بی ڈبلیو کردیا۔ گرونویلڈ بھی اسی جنوبی افریقی ٹائون میں پیدا ہوئے جس سے کیون پیٹرسن کا تعلق تھا۔انھوں نے پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی پرائز وکٹ بھی حاصل کی جوکہ بغیر کھاتہ کھولے دوسری گیند پر فائن سلپ میں ٹم روز کا کیچ بن گئے۔ اس موقع پر یونس خان اور اسد شفیق کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 179 رنز کی شراکت ہوئی، دونوں بیٹسمینوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریوں کی جانب رواں دواں تھے کہ جیک لیچ نے89 ویں اوور میں اس جوڑی کو توڑ دیا، اسد شفیق 80 کے انفرادی اسکور پر بیس کا کیچ بن گئے۔
سرفراز احمد نے آتے ہی پہلی گیند کو بائونڈری کے پار بھیجا، دوسرے اینڈ پر موجود یونس خان نے احتیاط اور ذمہ داری سے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، انھوں نے خوبصورت اسٹروک کھیلتے ہوئے حریف بولرز کو خود پر حاوی ہونے کا کوئی موقع نہیں دیا،جب پہلے دن کے کھیل کااختتام ہوا تو پاکستان نے 5 وکٹ پر 324 رنز بنالیے تھے، یونس خان 99 رنز پر ناقابل شکست تھے، وہ 161 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 14 کو بائونڈری کی سیرکراچکے تھے۔ وان میکرین اور گرونویلڈ نے دودو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان 14 جولائی سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل سسیکس سے بھی ایک سہ روزہ پریکٹس میچ کھیلے گا۔