آئی سی سی نے2018 میں اضافی ورلڈ ٹی 20 کا فیصلہ موخرکردیا

فی الحال ہمیں اس کیلیے نشریاتی پارٹنر کے جواب کا انتظار ہے، ڈیو رچرڈسن

فی الحال ہمیں اس کیلیے نشریاتی پارٹنر کے جواب کا انتظار ہے، ڈیو رچرڈسن۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی نے 2018 میں اضافی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے انعقاد کا فیصلہ موخر کردیا۔


آئی سی سی کے فیوچرایونٹس میں مختصر ترین فارمیٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد 2020 میں آسٹریلیا میں ہونا ہے تاہم بھارت میں رواں برس ورلڈ ایونٹ کی بے مثال کامیابی نے آئی سی سی کو ہر دو برس بعد اس ٹورنامنٹ کے انعقادکا سلسلہ جاری رکھنے پر مجبور کردیا ہے، سالانہ کونسل میٹنگز میں اس بارے میں فیصلہ متوقع تھا جسے اب اکتوبر کی میٹنگ تک موخر کردیا گیا ہے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کہتے ہیں کہ فی الحال ہمیں اس کیلیے نشریاتی پارٹنر کے جواب کا انتظار ہے، وہ اس بارے میں مشاورت کررہے، ان کے جواب پرہی ہم اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔
Load Next Story