9محرم کوڈیفنس فیز6 میں ہونیوالے دھماکے کامقدمہ درج

نشہ آورشیشہ تیار کیاجارہا تھا جو پارٹیوںمیں نوجوان لڑکے لڑکیوںمیںبہت مقبول ہے

فوٹو: فائل

درخشاںپولیس نے9محرم الحرام کوڈیفنس فیز6خیابان بخاری میں واقع رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر ہونیوالے دھماکے کامقدمہ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت سرکارکی مدعیت میںدرج کرلیا ہے۔


ڈی ایس پی ضمیرعباسی نے بتایاکہ عمارت سے ملنے والے کیمیکل کے ٹیسٹ کے بعدمعلوم ہواکہ ملزمان شیشے(جدیدحقے) کے لیے کرسٹل نشے کے مختلف ذائقے بنانے میںمصروف تھے۔ زخمی حالت میںگرفتار ہونیوالے الطاف سے معلوم ہواکہ فرار ہونے والے اس کے ساتھی ہیںجبکہ مکان سے ملنے والی بچی ملزم کی بیٹی ہے۔ڈی ایس پی نے مزیدبتایا کہ ملزمان کرسٹل اوردیگر نشہ آوراشیا کراچی کے مختلف علاقوں میں فراہم کرنے کے ساتھ اس کی بلوچستان اور ایران اسمگلنگ میںبھی ملوث ہیں۔ملزم کے دیگرساتھیوںکی تلاش جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ درخشاں محمدعلی نے بتایاکہ فلیٹ میں ہیروئن اورکیمیکل سے نشہ آور پاؤڈر تیار کیا جارہا تھا، کیمیکل زیادہ گرم ہوجانیکی وجہ سے زور داردھماکاہوا۔انھوں نے بتایاکہ مہنگے داموںملنے والی یہ نشہ آوراشیا،شیشہ کیفے، پارٹیوںاوربرگرفیملیزمیں نوجوان لڑکے لڑکیاںبڑے ذوق و شوق سے استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ9محرم کی رات مذکورہ فلیٹ میں پراسرار دھماکاہوا تھااورجب علاقہ مکین اس جگہ پہنچے توفلیٹ کے مکین موقع سے فرارہوگئے تھے۔ فرارہونے والوں میں ایک شخص کے ہاتھ سے خون بہہ رہاتھا۔ واقعے کے بعدپولیس اورقانون نافذ کرنیوالے دیگراداروں نے بھی جائے وقوعہ کامعائنہ کیاتھا اور دہشتگردی خارج ازامکان قراردی تھی۔
Load Next Story