یورپی یونین سے برطانوی انخلا پاکستانی معیشت پراثراندازہورہا ہے آئی پی آر

پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 1700پوائنٹس گری،انڈیکس واپس نہ آسکا،برآمدو ترسیلات زرکم،ایف ڈی آئی پر بھی اثرپڑیگا،حقائق نامہ

پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 1700پوائنٹس گری،انڈیکس واپس نہ آسکا،برآمدو ترسیلات زرکم،ایف ڈی آئی پر بھی اثرپڑیگا،حقائق نامہ فوٹو: فائل

JUBAIL, SAUDI ARABIA:
تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا سے پیدا ہونے والے اثرات پر ایک حقائق نامہ جاری کیا ہے اور اس میں تجزیہ پیش کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد عالمی اور پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مراتب ہوں گے۔

آئی پی آر کے حقائق نامے کے مطابق برطانیہ کا یہ فیصلہ پاکستانی معیشت اثر انداز ہوا ہے، علیحدگی کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1700پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ ابھی تک اس سطح سے 1000پوائنٹس نیچے ہے جو سطح برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے سے پہلے تھی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری پر بھی اثر پڑے گا۔ نیز پاکستان کی برآمدات مزید نیچے آئیں گی۔ حقائق نامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بھی اچھی خاصی کمی واقع ہو گی۔


نیز جب برطانیہ میں بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اس کے برے اثرات پاکستانیوں پر بھی پڑیں گے۔ بیرونی دنیا سے پاکستان میں بھیجی گئی ترسیلات زر میں 13فیصد حصہ برطانیہ سے بھیجی گئی رقوم کا ہے۔برطانیہ کی طرف سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں بھی کمی واقع ہو گی جو کہ پہلے ہی 2007سے تنزلی کا شکار ہے۔اس کے علاوہ پاکستان برطانیہ کی طرف سے دی گئی ترقیاتی امداد کا ایک بڑا وصول کنندہ ہے لہذا برطانیہ کا یہ فیصلہ پاکستان کی اس امدا د پر بھی اثر انداز ہوگا۔ آئی پی آر کے حقائق نامے میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین کے انخلا کے بعد برطانیہ کی اپنی معیشت اور شرح نمو میں کمی واقع ہو سکتی ہے لہذا یہ کمی پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اگر برطانیہ کے اس فیصلے کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد نے اپنا ووٹ برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے لیے کاسٹ کیا جبکہ بے ہنر افراد نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا۔

برطانیہ کے انخلا نے دنیا بھر میں تارکین وطن کے لیے بھی مسائل کھڑے کر دیے ہیں۔ آئی پی آر کے حقائق نامے کے مطابق برطانیہ کے اس فیصلے سے پوری دنیا میں لوگوں پر کی جانے والی سرمایہ کاری میں بھی واضح کمی ہوگی۔ حقائق نامے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو اس انخلا سے سبق سیکھنا چاہیے کہ کس طرح پاکستانی معیشت پر مستقبل میںبرے اثرات مراتب ہوسکتے ہیں۔آئی پی آر کے حقائق نامے میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے انخلا کے اثرات اس وقت کھل کر سامنے آئیں گے جب برطانیہ اور یورپی یونین میں علیحدگی کا طریقہ کار طے کیا جائے گا لہذا ان حالات میں دونوں فریقوں کو چاہیے کہ اس سلسلے میں جلد از جلد فیصلہ کرے تاکہ مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو سکے۔

جہاں تک یورپی یونین کے قوانین کا تعلق ہے تو ان کے مطابق برطانیہ کا اپنا فیصلہ ہے لہذا وہ اس انخلا پر کچھ زیادہ مطالبات نہیں کرسکتا نیز یورپی یونین کے دیگر ممالک کے ووٹ کیونکہ تعدا د میں زیادہ ہیں لہذا یورپی یونین کو اس سلسلے میں سبقت حاصل ہو گی۔آئی پی آر کے حقائق نامے کے مطابق برطانیہ کے اس علیحدگی کے فیصلے پر پاؤنڈ کی قدر میں 10فیصد کمی ہوئی نیز لندن سٹاک ایکسچینج پر بھی اس کے برے اثرات مراتب ہوئے تھے۔ حقائق نامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بہت سے اثرات ابھی نمایاں نہیںہیںجونہی اثرات کھل کر سامنے آئے پوری دنیا کی معیشت کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں۔ نیز برطانیہ کے اس فیصلے سے ہزاروں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور یورپی یونین کی معیشت تنزلی کا شکار ہو جائیگی۔
Load Next Story