چین نے سندھ میں راہداری منصوبوں کیلیے مزید سیکیورٹی مانگ لی
مستحکم چینی سر مایہ کاروں کے ساتھ باہمی روا بط کومضبوط کرنے کیلیے قونصل جنرل آفس سے تعاون کے خوا ہاں ہیں،چئیر پرسن
مستحکم چینی سر مایہ کاروں کے ساتھ باہمی روا بط کومضبوط کرنے کیلیے قونصل جنرل آفس سے تعاون کے خوا ہاں ہیں،چئیر پرسن: فوٹو: فائل
چین نے صوبہ سندھ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پرکام کرنے والے چینی ماہرین کیلیے مزید سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
یہ بات چین کے قونصل جنرل مایائو نے پیرکوچیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن سے ملاقات کے دوران کی۔جنھوں نے پیرکوکرا چی میں چینی قونصل جنرل کے دفتر میں ان سے ملا قا ت کی۔
چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن نے چینی قونصل جنرل کو سندھ میں سرمایہ کار ی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ترغیبات سے آگاہ کیا اورکہاکہ سندھ میں پانی، ٹرانسپورٹ، انفرااسٹرکچر، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبو ں میں سر مایہ کاری کے مفید اورموثر موا قع مو جود ہیں۔ چیئرپرسن نے کہا کہ مستحکم چینی سر مایہ کاروں کے ساتھ باہمی روا بط کومضبوط کرنے کیلیے قونصل جنرل آفس سے تعاون کے خوا ہاں ہیں۔
چینی قونصل جنرل نے چیئر پرسن ایس بی آئی کو قونصل جنرل آفس میں خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ چینی کمرشل قونصل، سندھ بور ڈآف انویسٹمنٹ کے ساتھ مل کررابطہ قائم کریں گے۔