عیدالفطرکے تینوں دن کراچی میں موسم خوشگوار رہے گا بوندا باندی کا امکان

بوندا باندی کا بھی امکان ہے جبکہ جمعہ کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے، قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ

بوندا باندی کا بھی امکان ہے جبکہ جمعہ کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے، قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عیدالفطرکے تینوں دن کراچی میں موسم خوشگوار رہنےکا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالفطرکے تینوں دن کراچی میں موسم خوشگوار رہے گا جب کہ مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 34تا 35ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے بتایا کہ کراچی میں عید الفطر کے تینوں دن موسم خوشگوار رہے گا، بوندا باندی کا بھی امکان ہے جبکہ جمعہ کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
Load Next Story