سرجانی ٹائون فلیٹ سے نوبیاہتا دلہن کی لاش ملی
شوہر طاہر قادری منظر دیکھ کر بے ہوش ہوگیا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتولہ کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی. فوٹو: فائل
سرجانی ٹاؤن کے فلیٹ سے نوبیاہتا دلہن عروج کی لاش ملی جسے سر پر شیشے کا گلاس مار کر قتل کیا گیا تھا، مقتولہ عروج کی لاش دیکھ کر شوہر طاہر قادری بے ہوش ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود اﷲ والی کے قریب اسٹینڈرڈ گارڈن فیزII فلیٹ نمبرA,6/8 کی رہائشی27 سالہ عروج زوجہ طاہر قادری کی گھر سے لاش ملی مقتولہ کو سر پر شیشے کا گلاس مار کر قتل کیا گیا تھا اطلاع ملنے پر سرجانی ٹاؤن تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ، ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتولہ کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔
عروج کا شوہر شاہ فیصل کالونی میں واقع ایک گورنمنٹ اسکول میں ٹیچر ہے انھوں نے بتایا کہ طاہر قادری جب اپنے گھر آیا تو اندر سے دروازے کی کنڈی لگی ہوئی تھی جس پر اس نے دروازے پر کافی دیر تک دستک دی اس دوران پہلی منزل پر واقع طاہر قادری کے گھر کے سامنے عروج کی خالہ کا گھر ہے وہ بھی باہر آگئیں جس پر طاہر عروج کی خالہ کے سامنے کھڑکی کا شیشہ توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوا اور اندر سے بند دروازے کی کنڈی کھول دی اور دنوں جب بیڈ روم میں گئے تو عروج کی بیڈ پر خون میں لت پت لاش پڑی تھی ، عروج کی لاش دیکھ کر طاہر کو غشی کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا ، پولیس کے مطابق واقع کا مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے معاملہ پر اسرار ہے واقع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔