وی بوک کلکٹریٹ ڈی ٹی آر ای اسکیم پر عمل سے گریزاں
ایکسپورٹ کلکٹریٹ کی بھی عدم دلچسپی، ویلو ایڈڈ مصنوعات کے سیکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس التوا کا شکار
ایکسپورٹ کلکٹریٹ کی بھی عدم دلچسپی، ویلو ایڈڈ مصنوعات کے سیکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس التوا کا شکار. فوٹو: سمد صدیقی
محکمہ کسٹمز کے وی بوک کلکٹریٹ کی جانب سے ڈی ٹی آر ای اسکیم کے تحت برآمدی کنسائنمنٹس کو ترغیبات نہ ملنے کے سبب ملکی برآمدات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
متاثرہ برآمد کنندگان نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وی بوک کلکٹریٹ کے متعلقہ حکام ڈی ٹی آر ا ی کی سہولت کو اگرچہ تسلیم کرتے ہیں لیکن اسکیم کی روح کے مطابق عمل درآمد سے گریز کررہے ہیں جس سے ویلیوایڈڈ مصنوعات کی برآمدات سست پڑ جائیں گی۔ متاثرہ برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ محکمہ کسٹمز کا ایکسپورٹ کلکٹریٹ بھی برآمدی شعبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے بجائے مستقل عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہا ہے جس سے برآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس میں مشکلات بڑھتی جارہی ہیں اور ڈی ٹی آر ای تنازع کے باعث ویلیوایڈڈ مصنوعات کے سیکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس التوا کا شکار ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وی بوک کلکٹریٹ تاحال فل کنٹینر لوڈ کے حامل برآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس پرمکمل عبور حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود پالیسی سازوں نے وی بوک کلکٹریٹ سے لیس کنٹینرز لوڈ کے برآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کا آغاز کردیا ہے جو کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وی بوک کلکٹریٹ سے برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرکے سبب برآمدی معاہدے منسوخ اور ملکی برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق وی بوک اور ایکسپورٹ کلکٹریٹ کے عدم تعاون کی وجہ سے برآمدکنندگان میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔