تلہار نعرے لگانے پر 150 عزاداروں کیخلاف مقدمات درج

ڈی پی او بدین کے حکم پر کارروائی، امن وامان میں خلل ڈالنے کا الزام، عزادار مجلس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

ڈی پی او بدین کے حکم پر کارروائی، امن وامان میں خلل ڈالنے کا الزام، عزادار مجلس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس

تلہار پولیس نے ماتمی جلوس میں جانیوالے 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق تلہار کے نواحی شہر کڈھرو سے 150 افراد ماتمی جلوس اور مجلس میں شرکت کے لیے غلام شاہ موری نعرے لگاتے ہوئے جارہے تھے جس پر تلہار پولیس نے ڈی پی او بدین کے حکم پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ایوب گاڑیوں کی مدعیت میں 150 عزاداروں کے خلاف امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد ایک قافلے کی صورت میں نعرے لگاتے ہوئے جارہے تھے جس میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ تھا۔ اس لیے سرکارکی مدعیت میں انکے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین ضلع بدین نے 150افراد پر مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کیس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story