عید پر140 ارب کی کاروباری سرگرمیاں 8 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہونے کی امید

بڑی غیردستاویزی تجارت کے باعث اقتصادی سرگرمیوںکادرست اندازہ لگانا مشکل ہے،ذرائع

رمضان اور عیدپر رواں سال 2015 سے زیادہ خریدو فروخت ہوئی،بڑی غیردستاویزی تجارت کے باعث اقتصادی سرگرمیوںکادرست اندازہ لگانا مشکل ہے،ذرائع۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

FAISALABAD:
ملک بھرمیں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر تقریباً 140 ارب روپے مالیت کی اقتصادی سرگرمیاں ہوئی ہیں جس سے ایف بی آر کو ٹیکسوں کی مد میں کم وبیش 8 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔


اس ضمن مین ذرائع نے بتایا کہ ملکی معیشت کا زیادہ تر حصہ غیر دستاویزی (ان ڈاکیومنٹڈ) ہے اس لیے رمضان المبارک کے دوران اور عید کے موقع پر جو خریدوفروخت اور تجارتی سرگرمیاں ہوئی ہیں ان سب پر ایف بی آر کو ٹیکس نہیں ملے گا اور صرف ان علاقوں سے اور یونٹس سے سیلز ٹیکس کی مد میں اور اسی طرح آمدنی میں اضافہ کی صورت میں انکم ٹیکس کی مد میں ریونیو حاصل ہوگا جو دستاویزی ہیں تاہم جو خریدو فروخت غیر دستاویزی آؤٹ لیٹس سے ہوئی ہے وہاں سے ایف بی آر کو کوئی ٹیکس نہیں مل سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اور عیدالفطر کے موقع پر اقتصادی سرگرمیوں کے اعدادوشمار بھی تخمینے پر مبنی ہیں اور کوئی ایسا ایڈوانس میکنزم موجود نہیں ہے کہ جس سے اقتصادی سرگرمیوں کے درست اعدادوشمار کا تعین کیا جاسکے، مختلف نجی و سرکاری ذرائع سے ڈیٹا موصول ہوتا ہے جس کی بنیاد پر یہ اعدادوشمار شیئر کیے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی رپورٹس میں یہ بات ضرور سامنے آئی ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال زیادہ خریدو فروخت اور تجارتی سرگرمیاں ہوئی ہیں جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔
Load Next Story