50کروڑ کا نقصان پہنچانے کے الزام میں 2سرکاری افسر گرفتار
نیب کا اکائونٹنٹ جنرل آفس حیدرآبادکے دفتر پر چھاپہ،ملزمان احتساب عدالت میں پیش
پراویڈنٹ فنڈ اور پنشن میں بدعنوانی کا الزام،عدالت نے2ہفتے کاجسمانی ریمانڈ دیدیا۔ فوٹو: فائل
قومی احتساب بیورو کی خصوصی ٹیم نے اکائونٹنٹ جنرل آفس حیدرآبادکے دفتر میں چھاپہ مارکر قومی خزانے کو 50کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ڈسڑکٹ اکائونٹنٹ آفسر سکندرعلی ابڑواور اکائونٹنٹ علی حسن کو گرفتار کرلیاہے۔
نیب نے دونوں ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا،نیب کی ٹیم نے منگل کو دونوں ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا،عدالت نے دونوں ملزمان کو2ہفتے کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،نیب ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ،پنشن اور دیگر واجبات کی مد میں 50کروڑ روپے سے زیادہ کی بدعنوانی کی ہے۔