پارٹی نہیں چھوڑیعہدے سے استعفیٰ دیاغوث بخش مہر

پیپلزپارٹی کے اتحادی ہوتے ہوئے بھی ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے،پریس کانفرنس.

پیپلزپارٹی کے اتحادی ہوتے ہوئے بھی ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے،پریس کانفرنس. فوٹو : فائل

لاہور:
مسلم لیگ(ق) کے برطرف وفاقی وزیرغوث بخش مہر نے کہا ہے کہ میں نے مسلم لیگ(ق)سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔


موجودہ صورت حال میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسلم لیگ(ق)کی قیادت کوسندھ سے کوئی سروکار نہیں لیکن ہم پارٹی میں رہ کر جدوجہد کریں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ میرے استعفیٰ دینے کے تقریباً ایک ماہ بعد میری برطرفی کا اعلامیہ جاری کیا گیا جو بدنیتی پر مبنی ہے۔

نیا بلدیاتی نظام سندھ دشمن ہے جس کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں ، پیپلزپارٹی کے اتحادی ہوتے ہوئے بھی ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے جس کی جانب میں نے متعدد مرتبہ چوہدری شجاعت کی توجہ مبذول کرائی انھوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت معاملات کو حل کرے گی مگر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story