ملک بھر میں کسٹمز پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاغلط استعمال اوراسمگلنگ روکنے کیلیے ٹرانزٹ کاسامان لے جانیوالی گاڑیوں کی ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹرنگ

اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اینٹی اسمگلنگ ایکٹیوٹی پرفارمنس رپورٹنگ سافٹ ویئرتیارکیا جارہا ہے، ذرائع ایف بی آر. فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تین سالہ اسٹرٹیجک پلان کے تحت اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اینٹی اسمگلنگ ایکوٹیویٹی پرفارمنس رپورٹنگ سافٹ ویئرتیارکرنے اور ملک بھر میںکسٹمز پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایف بی آرکے سینئر افسر نے بتایاکہ کسٹمز آفسز کو پولیس اسٹیشنزکا درجہ دینے کیلیے تجاویزپرمشتمل سمری کوحتمی شکل دیدی ہے جو منظوری کیلیے جلد وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹانسزایکٹ2007ء کے تحت کسٹمزافسران کومنشیات کی روک تھام کے اختیارات دیے گئے ہیں تاہم کسی بھی کسٹمزآفس کوپولیس اسٹیشن کا درجہ نہیںدیا گیا جس سے کسٹمزافسران کواسمگلنگ میں ملوث عناصرکیخلاف ایف آئی آرز درج کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اسی وجہ سے اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات موثرنہیں ہورہے ہیں۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق جامع اسٹرٹیجی کے تحت منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے متعددقانونی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ اسمگل شُدہ اشیاکارسک پروفائل تیار اور ڈیٹا مینجمنٹ مزید بہتر بنایاجارہا ہے۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاغلط استعمال روکنے اوراسمگلنگ روکنے کیلیے ٹرانزٹ کاسامان لے جانیوالی گاڑیوں اورسامان کی ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
Load Next Story