ممکنہ خودکش حملہ آور قرار دیاجانیوالا بچہ واپس مدرسے پہنچ گیا

وزیرداخلہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ثناء اللہ کویوم عاشور پردہشت گردی کیلیے استعمال کیاجاسکتاہے

وزیرداخلہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ثناء اللہ کویوم عاشور پردہشت گردی کیلیے استعمال کیاجاسکتاہے فوٹو: فائل

دس نومبرکو لاپتہ ہونے والا12 سالہ طالب علم جسے وزیرداخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے یوم عاشورپرممکنہ خودکش حملے کیلیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ظاہرکیاتھازندہ سلامت خود ہی اپنے مدرسے واپس آگیا۔


بچے نے کوہسارپولیس کودوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے 10 نومبرکوجامعہ فریدیہ سے لاہوراپنے ماموں سے ملنے کیلیے گیاتھااوراب وہ مدرسے واپس آگیاہے جسکے بعدپولیس نے درج رپورٹ نمٹادی۔طالب علم کے متعلق وزیرداخلہ نے سات محرم الحرام کومیڈیاپرآکریہ بیان دیاتھاکہ اسلام آبادکے ایک مدرسے سے غائب ہونیوالابارہ سالہ طالب علم محرم الحرام میںدہشت گردی کیلیے استعمال کیاجاسکتاہے جس پر پورے ضلع کی پولیس اس بچے کی تلاش میں سرگرداں رہی تاہم اسکے چچاناصرمحمود نے تین یوم بعد گذشتہ شام متعلقہ تھانہ کوہسار کو آگاہ کیاکہ انکا بچہ کہیں گم نہیں ہوابلکہ وہ اپنی مرضی سے اپنے ماموں سے ملنے لاہورچلاگیاتھااور اب واپس آگیاہے۔
Load Next Story