تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے بہن بھائی 65 سال بعد مل گئے

فاطمہ پاکستان آ گئی، یعقوب دوسرے بہن بھائیوں کیساتھ ہریانہ کے گائوں گھرگھایا رہ گیا

یعقوب کا بیٹا باقر پاکستان آیا تو پھوپھی کو پالیا،والد کو بھی لاکر اسکی بہن سے ملا دیا.فوٹو: فائل

تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے بہن بھائی 65 سال بعد ملے تو ایک دوسرے کے گلے لگ کر دیر تک روتے رہے۔


نجی ٹی وی کے مطابق یعقوب اور اس کی بڑی بہن فاطمہ پاکستان بننے سے پہلے ضلع ہریانہ کے گائوں گھرگھایا میں رہتے تھے۔ تقسیم کے وقت فاطمہ اپنے بہن بھائیوں سے بچھڑ کر پاکستان آ گئی،اس کا بھائی یعقوب دوسرے بہن بھائیوں کے ساتھ انڈیا میں رہ گیا، انھوں نے سمجھا کہ فاطمہ شورش میں ماری گئی ہے۔

ایک سال قبل یعقوب کا بیٹا باقر اپنے کسی رشتے دار سے ملنے پاکستان آیا تو پتہ چلا کہ اس کی پھوپھی فاطمہ زندہ ہے اور اوکاڑا کے محلہ صمد پورہ میں رہتی ہے۔باقر نے اوکاڑا جا کر اپنی پھوپھی کو اپنے والد اور چچائوں کے بارے میں بتایا تو فاطمہ بی بی نے اسے پہچان لیا،باقر اپنے والد یعقوب کو65 سال بعد پاکستان لایا اور بہن سے ملایا۔ یعقوب کی عمر تقریباً85 سال اور فاطمہ بی بی کی95 سال ہے۔
Load Next Story