صدر کی ہدایت پر ارباب عالمگیر کا کراچی اندرون سندھ کا دورہ
وفاقی وزیر نے مختلف پروجیکٹس کا معائنہ کیا، متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔
ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں ہمیں عوام کی عدالت میں جانا ہے، وفاقی وزیر مواصلات. فوٹو: فائل
وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان خلیل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں ہمیں عوام کی عدالت میں جانا ہے ، پیپلز پارٹی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریگی۔
وفاقی وزیر نے صدر آصف زرداری کی خصوصی ہدایت پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا، انھوں نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ، قاضی احمد ، عامری پل اور حیدرآباد ،بدین روڈ سے میر واسنجر ، چنگ روڈ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم دیا،وفاقی وزیر نے منگل کوقاضی احمد ، عامری پل اور حیدرآباد ، بدین روڈ سے میرواسنجر ، چنگ روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ممبر کنسٹرکشن یوسف علی خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات دیں کہ تعمیراتی منصوبوں کی جلدتکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ پیپلز پارٹی کی موجودہ جمہوری حکومت کے سندھ کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہو سکیں اور ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہو سکیں۔وفاقی وزیرکو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے سندھ پر واقع قاضی احمد ،عامری پل پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی منصوبے کے تحت1.3 کلو میٹر پل، اور 17 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائیگی۔ منصوبہ اکتوبر 2013 ء میں مکمل ہوگا، تاہم53 فیصد تعمیر ہو چکی ہے، واضح رہے کہ یہ پل N-5 اور N-55 کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ ہے، اس سے قبل علاقے کے عوام کشتی کے ذریعے دریا عبور کرتے تھے۔
وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ حیدرآباد ، بدین روڈ سے میر وا سنجر ، چنگ روڈ پر ایک ارب روپے لاگت آئیگی، 53 کلومیٹر کے اس روڈ کا 80 فیصد تعمیراتی کام ہو چکا ہے، ارباب عالمگیر نے متعلقہ حکام پر واضح کیا کہ کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، تعمیراتی منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں ہم عوام کو بتا سکیں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کی ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔