پیٹرسن بھی عامر سمیت تمام فکسرز پر پابندی کے خواہاں
مصروفیت کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ کنسلٹنٹ کی پیشکش قبول نہیں کرپایا، انگلش اسٹار
مصروفیت کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ کنسلٹنٹ کی پیشکش قبول نہیں کرپایا، انگلش اسٹار فوٹو: فائل
کیون پیٹرسن نے فکسرز پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا،ان کا کہنا ہے کہ اصول توڑنے والوں کو قیمت بھی چکانا چاہیے، میری رائے صرف محمد عامر نہیں بلکہ تمام دھوکا دہی کرنے والوں کیلیے ہے، 50 ہزار پاؤنڈ کیلیے نوبال کرنا صرف لالچ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کئی انگلش کرکٹرز نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کو دل سے قبول نہیں کیا، اب کیون پیٹرسن بھی اس صف میں شامل ہوگئے ہیں، اپنے ایک کالم میں انھوں نے کہا ہے کہ محمد عامر سمیت کھیل کو داغدار کرنے والے ہر کھلاڑی پر تاحیات پابندی لگا دینی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پلیئر خواہ مرد ہو یا عورت میچ فکسنگ، اسپاٹ فکسنگ یا ممنوعہ ادویات کے استعمال میں ملوث ہونے کی صورت میں اس پر انٹرنیشنل کھیلوں کے دروازے عمر بھر کیلیے بند کردینا ہی بہتر فیصلہ ہوگا،جس نے اصول توڑا اس کو قیمت بھی چکانا ہوگی، کھیلوں کا معاملہ الگ ہے، دوسراموقع نہیں دینا چاہیے۔
پیٹرسن نے کہا کہ اگر آپ ادویات یا پیسوں کے عوض کمزور کھیلتے ہیں تو آپ نظام سے غداری کے مرتکب ہوتے ہیں اسی طرح آپ مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کھیل کیساتھ بھی دھوکا کرتے ہیں۔ انھوں نے محمد عامر کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ برصغیر میں کرکٹرز دیہات سے آتے ہیں جہاں غربت اور محرومی ہوتی ہے لیکن زیادہ پیسہ کمانے کی خاطر 50 ہزار پاؤنڈ کیلیے نوبال کرنا صرف لالچ ہے، میری رائے صرف انگلینڈ کیخلاف لارڈ میں ٹیسٹ میں واپسی کرنے والے عامر کے حوالے سے نہیں بلکہ تمام دھوکا دینے والوں کیلیے ہے، عامر ان لوگوں میں سے واحد ہیں جو پکڑے گئے۔
پیٹرسن نے سیریز میں پاکستان ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ایس ایل میں شرکت کے بعد ان کے کھیل کی بڑی قدر کرتا ہوں، یہ میرے لیے فخر کی بات تھی کہ انھوں نے اس دورے میں بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری کیلیے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں مصروف تھا۔