اداکارہ یامی گوتم کی 24ویں سالگرہ منائی گئی
فلمی مصروفیات اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ خود اپنے لیے بھی وقت نکالنا مشکل ہوگیا ہے۔
یامی گوتم نے وکی ڈونر میں اپنی صلاحیتوں کا لوۃا منوایا تھا۔ فوٹو : فائل
MUMBAI:
اداکارہ یامی گوتم کی 24ویں سالگرہ منائی گئی۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ یامی نے سالگرہ سادگی سے ساتھی فنکاروں کے ساتھ منائی اور اس روز بھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں ۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اسکول کے زمانے میں تو واقعی سالگرہ کا دن بہت خاص ہوا کرتا ہے مگر اب کچھ برسوں سے میری فلمی مصروفیات اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ خود اپنے لیے بھی وقت نکالنا مشکل ہوگیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس بار پھر میں سائوتھ کی ایک فلم کی شوٹنگ میں بہت مصروف ہوں اور سالگرہ کے روز بھی کام کررہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ پہلے فلم ''وکی ڈونر''کی شوٹنگ میں مصروف رہی تھی ۔انھوں نے کہا کہ یہ مصروفیت مجھے بھی اچھی لگتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ سالگرہ کے دن صبح کا آغاز مندر سے کیا اور پھر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئی ۔اس موقع پر ساتھی فنکار مجھے وش کرتے رہے ۔