لیلیٰ نے شاہد خان اور جہانگیر جانی کے مقابل مزید نئی پشتو فلمیں سائن کرلیں

لیلیٰ نے ٹی وی انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیےمعروف پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے رابطے بھی کیے مگر کوئی رسپانس نہیں ملا۔

لیلیٰ پشتو فلموں کی عکسبندی کے لیے فلمی یونٹ کے ہمراہ ایبٹ آباد اور کاغان روانہ ہوجائیں گی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
اداکارہ لیلیٰ نے فلم انڈسٹری سے ہی توقعات وابستہ کرلیں۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ جنہوں نے دوسری اداکارائوں کی طرح ٹی وی انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیے کراچی اور لاہور کے معروف پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے رابطے بھی کیے مگر رسپانس نہ ملنے پر انھوں نے فلم انڈسٹری کا رخ کرلیا ہے 'جہاں انھوں نے عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پشتو فلم ''چرسی'' میں اداکار شاہد خان کے مقابل مرکزی کردار نبھایا اب معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے اداکار شاہد خان اورجہانگیر جانی کے مقابل مزید پشتو فلمیں سائن کرلی ہیں جن کی عکسبندی کے لیے فلمی یونٹ جلد ہی ایبٹ آباد اور کاغان روانہ ہوجائین گے۔

Recommended Stories

Load Next Story