بلدیہ عظمیٰ کے ای ایس سی کو 10کروڑ کی ادائیگی کریگی
توقع ہے کہ جمعرات کو دس کروڑ روپے کا چیک ادا کردیا جائے گا جس کے بعد ادارے کی منقطع بجلی کی بحالی کا امکان ہے.
بلدیہ عظمیٰ کا کے ای ایس سی کو ادائیگی کیلیے سندھ حکومت سے 70 کروڑ گرانٹ کی درخواست۔ فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ نے کے ای ایس سی کو دس کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔
توقع ہے کہ جمعرات کو دس کروڑ روپے کا چیک ادا کردیا جائے گا جس کے بعد ادارے کی منقطع بجلی کی بحالی کا امکان ہے، واضح رہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر کے ای ایس سی نے منگل کو سوک سینٹر سمیت بلدیہ عظمیٰ کے دیگر دفاتر کی بجلی منقطع کردی تھی، بدھ کو بھی بلدیہ عظمیٰ کے صدر دفتر سوک سینٹر میں جنریٹر سے بجلی فراہم کی گئی ہے جس سے ادارے معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
کے ای ایس سی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ اس کی ایک ارب تیس کروڑ روپے کی نادہندہ ہے جبکہ بلدیہ عظمیٰ نے کے ای ایس سی کو ادائیگی کے لیے سندھ حکومت سے 70 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔