شکارپور مسافر وین کیرتھر کینال میں جا گری 13افراد ہلاک 20لاپتہ
ویگن گڑھی یاسین سے بولو داڑو جا رہی تھی تیز رفتاری کے باعث الٹ کر نہر میں جاگری،امدادی کارروائیاں شروع.
ویگن گڑھی یاسین سے بولو داڑو جا رہی تھی تیز رفتاری کے باعث الٹ کر نہر میں جاگری،امدادی کارروائیاں شروع. فوٹو: فائل
شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین کے قریب مسافر وین کیرتھر کینال میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 افراد لاپتہ ہیں۔
بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق شکار پور میں گڑھی یاسین کے قریب ایک مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کیرتھر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جس میں 5 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور نہر میں ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر سے 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر وین گڑھی یاسین سے بولو داڑو جا رہی تھی این این آئی کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد لاپتہ ہیں۔