اسکولوں کا دورہ نہ کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی وزیر تعلیم
کوتوال بلڈنگ وچنیسر گوٹھ کے اسکولوں میں ہیڈماسٹرز کی غیر موجودگی کا نوٹس
صوبائی وزیر نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سندھی میڈیم کے دوسری جماعت کے استاد کریم بخش خاصخیلی کی کلاس میں مکمل حاضری پر انھیں 5 ہزار روپے نقد انعام دیا. فوٹو: فائل
صوبائی وزیرتعلیم پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ اسکولوں اورکالجوں کادورہ نہ کرنے والے اور اسکول مربوط پالیسی کے تحت ایک ہیڈ اسکول قائم کرنے کے فیصلے پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی ہوگی۔
یہ بات انھوں نے کوتوال بلڈنگ میں قائم گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول،گورنمنٹ تعلیم گاہ بوائز پرائمری اسکول، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول عزت خان، چنیسر گوٹھ میں واقع گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ پرائمری سندھی اسکول چنیسر گوٹھ کے اچانک دورے کے موقع پر کہی، صوبائی وزیر نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سندھی میڈیم کے دوسری جماعت کے استاد کریم بخش خاصخیلی کی کلاس میں مکمل حاضری پر انھیں 5 ہزار روپے نقد انعام دیا جبکہ تعریفی سند دینے کا بھی اعلان کیا.
صوبائی وزیر نے کوتوال بلڈنگ چنیسر گوٹھ اسکولوں میں ہیڈماسٹرز کی غیر موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر اسکول کراچی شمسالدین دل کو تحقیقات اور فوری طور پر متعلقہ اسکولوں کی سیکنڈ شفٹ ختم کرنیکی ہدایت کی اس موقع پر صوبائی وزیر نے کوتوال بلڈنگ میں واقع اسکولوں میں سہولتوں کی کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری اسکولز سید ذاکر شاہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کی، وزیرتعلیم نے لیاری کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھی ایڈیشنل سیکریٹری اسکولز اورقائم مقام ڈائریکٹر اسکولز کراچی اور دیگر افسران کو فوری طور پر متعلقہ علاقے کے اسکولوں کا دورہ کرکے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 3 دن میں مکمل رپورٹ بھی طلب کی۔