لارڈز ٹیسٹ یاسر کی عمدہ بولنگ سے پاکستان کو نفسیاتی برتری مل گئی حنیف محمد
81 رنز کی اننگز کھیلنے والے کک پاکستان کے لیے خطرہ بن سکتے تھے، سابق ٹیسٹ کرکٹر
81 رنز کی اننگز کھیلنے والے کک پاکستان کے لیے خطرہ بن سکتے تھے، سابق ٹیسٹ کرکٹر۔ فوٹو: فائل
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد نے کہا ہے کہ آخر کے بیٹسمینوں نے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑی لیڈ سے دور کردیا لیکن یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ سے پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف نفسیاتی برتری دلادی۔
پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میچ میں پہلے دن کی طرح دوسرے روز بھی پاکستان کی گرفت رہی، 81 رنز کی اننگز کھیلنے والے کک پاکستان کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔
محمد عامر بہت زیادہ توقعات وابستہ ہونے کے سبب قدرے دبائو میں رہے لیکن بیٹنگ کے لیے موزوں وکٹ پر یاسرشاہ کا جادو چل گیا، پاکستان کو اپنی دوسری اننگز میں سنبھل کر ذمے دارانہ انداز میں بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہوگی، یونس خان جیسے سینئر بیٹسمین کی بڑی اننگز میچ میں پاکستان کے حق میں پانسہ پلٹ سکتی ہے، ایک سوال کے جواب میں حنیف محمد نے کہا کہ کھیل کا تیسرا دن میچ کو فیصلہ کن بنائیگا۔