مارک باؤچر بھی عامر پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگانے کے حامی

سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باؤچر نے سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی رائے سے اتفاق کیا۔

سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باؤچر نے سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی رائے سے اتفاق کیا۔ فوٹو: فائل

مارک باؤچر محمد عامر پر ہمیشہ کیلیے پابندی لگانے کے حامی ہیں۔


سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باؤچر نے سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی رائے سے اتفاق کیا ہے، جس میں ان کہنا تھا کہ میچ فکسنگ، ڈوپنگ اور دھوکا دہی میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے۔ لندن کے اخبار کیلیے اپنے لکھے گئے کالم کو پیٹرسن نے ٹویٹر اکائونٹ پر بھی شیئر کیا تھا، ان کی رائے کو سراہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مارک بائوچر کا کہنا تھا کہ میچ فکسرز کیلیے کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگا دی جائے، انھوں نے کہا کہ کیون پیٹرسن آپ نے اچھا آرٹیکل لکھا، یہ ایک ایماندرانہ رائے ہے جس سے میں اتفاق کرتا ہوں۔
Load Next Story