سیکیورٹی خدشات پر شیدی میلہ2 سال سے نہیں لگایا گیا
سخی سلطان بابا کے مزار کے نیچے پتھروں سے قدرتی گرم چشمے اور ٹھنڈے پانی کے چشمے نہروں کی مانند بہہ رہے ہیں.
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شیدی میلہ 2 سال سے نہیں لگایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شیدی میلہ 2 سال سے نہیں لگایا جارہا ہے۔
سخی سلطان بابا کے مزار کے نیچے پتھروں سے قدرتی گرم چشمے اور ٹھنڈے پانی کے چشمے نہروں کی مانند بہہ رہے ہیں جس کو یہاں کے لوگ سرد آب اور گرم آب کے نام سے جانتے ہیں، گرم اور ٹھنڈے پانی کے 6 چشمے صدیوں سے بہہ رہے ہیں، ان چشموں کا پانی میٹھا ہوتا ہے ، چشموں کا پانی اس لحاظ سے نایاب ہے کہ ان چشموں کے پانی سے نہانے سے جلدی امراض و دیگر بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
گرم چشموں کا پانی سردی کے موسم میں بھی اتنا گرم ہوتا ہے کہ لوگ پانی میں ہاتھ ڈال کر حیران رہ جاتے ہیں کہ ایک چشمے کا پانی اتنا گرم ہے کہ اس میں سے سردی کے موسم میں بھاپ اٹھ رہی ہے ، کھاری لکی کے مقام پر خارش اور دانوں کیلیے خاص قسم کی مٹی پائی جاتی ہے جس کو کھاری لکی کہا جاتا ہے، یہ جلد کی بیماریوں کیلیے مفید ہے۔