57 فیصد پاکستانیوں کے مطابق انہیں اجرت کم ملتی ہےسروے

34فیصدکومحنت کے مطابق،8 فیصدکومحنت سے زیادہ اجرت ملتی ہے،گیلپ پاکستان

34فیصدکومحنت کے مطابق،8فیصدکومحنت سے زیادہ اجرت ملتی ہے،گیلپ پاکستان فوٹو: فائل

57 فیصد پاکستانیوں کے مطابق مزدوروں کو ان کی محنت سے کم اجرت دی جاتی ہے۔

گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے حالیہ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد و خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا ان کو ان کی محنت کا معقول معاوضہ ملتا ہے تو بعض افراد کے خیال میں مزدوروں کو ان کی محنت سے کم اجرت دی جاتی ہے جبکہ بعض کے خیال میں انھیں ان کی محنت کے مطابق اجرت دی جاتی ہے جبکہ بعض افراد کے خیال میں انھیں ان کی محنت سے زیادہ اجرت دی جاتی ہے، جواب دہندگان میں34 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو ان کی محنت کے مطابق اجرت دی جاتی ہے۔


8 فیصد افراد کے مطابق مزدوروں کو ان کی محنت سے زیادہ اجرت دی جاتی ہے تاہم ایک فیصد افراد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا، گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کیا گیا، یہ سروے پاکستان کے چاروںصوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے 1802 مرد و خواتین سے 9سے 16مئی تک کیا گیا۔

 
Load Next Story