قتل کے مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

بھتیجے سے چھینا گیا موبائل فون واپس مانگنے پرعباس علی نے امجد کو قتل کیا۔

بھتیجے سے چھینا گیا موبائل فون واپس مانگنے پرعباس علی نے امجد کو قتل کیا۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی منٹھار علی جتوئی نے قتل کے الزام میں ملوث ملزم سید عباس علی کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا کا حکم دیا ہے۔


عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید دو برس جیل میں رہنا ہوگا، استغاثہ کے مطابق 24 نومبر 2009 کو مجرم عباس علی نے مقتول امجد کے بھتیجے سے موبائل فون چھینا تھا، مقتول نے ملزم سے اپنے بھتیجے سے چھینا گیا موبائل فون واپس مانگا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم کے بھائی علی شاہ نے اسے ٹی ٹی پستول گھر سے لاکر دی ،بعدازاں ملزم نے مقتول امجد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گلستان جوہر میں مقتول کے بھائی جمیل حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا ،عدالت نے ملزم سید علی شاہ کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے ،ملزم کو دوچشم دید گواہوں نے شناخت کیا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں ایم ایل او کے بیان نے بھی استغاثہ کو سپورٹ کیا تھا۔
Load Next Story