سندھ دوستی کے دعویدار اپنے گریبان میں جھانکیںایاز سومرو
ہم نے ہر دور میں آمریت سے مقابلہ کیاہے،یوم تاسیس شاندار طریقے سے منایا جائیگا.
ہم نے ہر دور میں آمریت سے مقابلہ کیاہے،یوم تاسیس شاندار طریقے سے منایا جائیگا. فوٹو: فائل
لاہور:
سندھ کے وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد ایازسومرو نے کہاہے کہ 30 نومبر کو پی پی کا یوم تاسیس شاندار طریقے سے منایا جائے گا۔
پیپلز پارٹی ڈرائنگ روم کی جماعت نہیں اور نہ ہی کوئی ٹانگہ پارٹی ہے یہ ملک کے عوام کی مقبول ترین جمہوری پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، بدھ کواپنے دفتر میںمیڈیا سے گفتگو میں ایاز سومرو نے کہا کہ سندھ دوستی اور عوام دوستی کے دعوے کرنے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ ان کا ماضی کیا تھا اور وہ کس کے اتحادی رہے ہیںبعد میں پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کے بارے میں کوئی تبصرہ کریں ، پی پی کا ماضی سب کے سامنے ہے ، ہم نے ہر دور میں آمریت سے مقابلہ کیاہے۔
پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں موجود ہے،قومی یا انفرادی مسائل کے بارے میں احتجاج ریکارڈ کرانا ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے اور یہی ہماری جمہوری حکومت کی خوبصورتی ہے کہ ہر جماعت بلا روک ٹوک اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہے۔