اقتصادی استحکام کیلیے نئی راہیں تلاش کرنا ہونگیثروت اعجاز

انصاف کی فراہمی دہشت گردی کیخلاف اہم ہتھیار ہے،برطانیہ روانگی پر گفتگو .

انصاف کی فراہمی دہشت گردی کیخلاف اہم ہتھیار ہے،برطانیہ روانگی پر گفتگو . فوٹو : فائل

KARACHI:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک اندرونی وبیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے۔


معاشی و اقتصادی استحکام کیلیے نئے دوست اور نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی انصاف کی فراہمی اور معاشی استحکام دہشت گردی کی کمر توڑنے کیلیے اہم ہتھیار ہیں حکمران ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کریں تو دہشت گرد ی ختم اور معیشت کو ترقی کے مواقع ملیں گے خارجہ پالیسی کو آزاد و خود مختار بنائیں تاکہ ملک کے وقار کو بلند اور سلامتی وخودمختاری کو یقینی بنایا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانیہ روانگی کے موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر کارکنان و ذمے داران سے گفتگو میں کیا، اس موقع پر مرکزی رہنما شکیل قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔
Load Next Story