بلوچستان میں 3 افراد قتل 2 اغوا ایک لاش ملی

حسین علی کو کوئٹہ، نعیم کو بارکھان، شاہ جہاں کو حب میں نشانہ بنایا گیا.

حسین علی کو کوئٹہ، نعیم کو بارکھان، شاہ جہاں کو حب میں نشانہ بنایا گیا. فوٹو: فائل

کوئٹہ اور اندرون بلوچستان ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی جبکہ دوافراد کو اغواکرلیاگیا۔


تفصیلات کے مطابق بدھ کو سرکلر روڈ پر نامعلوم افراد نے ٹائروں کی دکان میں فائرنگ کرکے حسین علی کو قتل کردیا اور فرارہوگئے۔ کوہلو سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بارکھان بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد نعیم کو قتل کردیا اورفرارہوگئے، حب سے نمائندے کے مطابق ساکران روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاہ جہاں جاں بحق ہوگیا۔

میزئی اڈے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اجمل نامی شخص زخمی ہوگیا۔ مچھ سے نمائندے کے مطابق مچھ بازار کے عقب سے پولیس کو ایک نعش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاتھا۔ کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون سے نامعلوم مسلح افراد ایک شخص نوراﷲ کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے، ایک اور شخص محمد عثمان کو بھی اغوا کرلیا گیا۔
Load Next Story