ڈاکٹرقدیرکی سیاسی جماعت انتخابات میںحصہ لے گی
خودالیکشن لڑنے کافیصلہ ابھی نہیںکیاتاہم وہ مہم کی قیادت کرینگے،خورشیدزمان.
خودالیکشن لڑنے کافیصلہ ابھی نہیںکیاتاہم وہ مہم کی قیادت کرینگے،خورشیدزمان۔ فوٹو: فائل
معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلیے اپنی نئی سیاسی جماعت کوالیکشن کمیشن میںرجسٹرکرالیاہے۔
رواں سال جولائی میںانھوں نے تحریک تحفظ پاکستان بنائی تھی جس کامقصدالیکشن میںحصہ لینااورکرپشن کے خاتمے کیلیے مہم چلاناتھا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے اجتماعات میںحاضرین کی خاطرخواہ تعدادنہیں تھی اورامکان ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں سیاسی مخالفین کیلئے کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں ہونگے۔یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارہوگاکہ کوئی منتخب جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے بعداقتدارنئی حکومت کے حوالے کرے گی۔
تحریک تحفظ پاکستان کے جنرل سیکریٹری خورشیدزمان نے کہاکہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے ابھی اس بات کا فیصلہ کرناہے کہ آیاوہ خودالیکشن لڑیں گے یانہیں لیکن پارٹی چیئرمین کے طورپر وہ انتخابی مہم میںپارٹی کی قیادت کرینگے۔انہوں نے کہاہماری جماعت رجسٹرہوگئی ہے اورہم الیکشن میں پوری طاقت کے ساتھ حصہ لیں گے۔انھوں نے کہاڈاکٹرعبدالقدیر ملک کی آخری امیدہیں اورانہوں نے پاکستان کوبدلنے کیلئے سیاست میں آنے کافیصلہ کیاہے۔تحریک تحفظ پاکستان کے ترجمان روحیل اکبرنے کہاکہ ان کی جماعت دائیں بازوکی جماعتوں سے اتحادبنائے گی لیکن موجودہ حکومت میں شامل پارٹیوں یامسلم لیگ ن کے ساتھ اتحادنہیں کیاجائیگا۔