سینئر صحافی امین یوسف کے والد انتقال کرگئے

نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد قبا لطیف آباد میں ادا کی جائے گی، سوئم کل ہوگا.

متحدہ کے قائد الطاف حسین، رابطہ کمیٹی، گورنر ، وزیراعلیٰ اور دیگر کا اظہار تعزیت۔ فوٹو: فائل

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری جنرل اورآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری ،کراچی پریس کلب کے سابق عہدیدار سینئر صحافی محمد امین یوسف کے والد 60 سالہ محمد یوسف شیخ مختصر علالت کے بعد بدھ کی شام انتقال کرگئے۔

جن کی نماز جنازہ آج (جمعرات) بعد نماز ظہر مسجد قبیٰ لطیف آباد نمبر چھ میں ہو گی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، جب کہ فاتحہ سوئم بعد کل بعد نماز جمعہ مرحوم کی رہائشگاہ مکان نمبر 139/C ، لطیف آباد میں ہوگی۔ مرحوم نے پسماندگان میں 8 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے امین یوسف سے ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے امین یوسف سیمت تمام سوگوارلواحیقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور شعبہ اطلاعات کے اراکین ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی امین یوسف کے والد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی، عہدیداروں اور اراکین ایگزیکٹو کونسل، کراچی پریس کلب کے صدر طاہر حسن خان،آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ،نائب صدرمحمود احمد خان، سیکریٹری پرو فیسر اعجاز فاروقی ،خازن ڈاکٹر ہمامیر اور دیگر عہدیداران نے بھی امین یوسف سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
Load Next Story