جاپان کا پاکستان کو2 ارب 80 کروڑ ین کی امداد دینے کا اعلان
رقم ریڈیو پاکستان کی بہتری اور کراچی میں بچوں کے ایک اسپتال کی تعمیر پرخرچ ہوگی
رقم ریڈیو پاکستان کی بہتری اور کراچی میں بچوں کے ایک اسپتال کی تعمیر پرخرچ ہوگی.فوٹو: فائل
جاپان نے ریڈیو پاکستان کی نشریات کو بہتر بنانے اور کراچی میں بچوں کے ایک اسپتال کی تعمیر کے لیے پاکستان کو دو ارب 80کروڑ ین کی امداددینے کااعلان کیا ہے ۔
بدھ کو جاپانی نائب وزیر خارجہ کازوکیا شیمبا سے پاکستانی سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ٹوکیو میں ملاقات کی جس میں پاک جاپان دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں جاری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرجاپانی وزیرخارجہ نے کہاکہ جاپان پاکستان کو دو ارب 80کروڑ ین کی امداددے گا، یہ رقم ریڈیو پاکستان کی نشریات کو بہتر بنانے اور کراچی میں بچوں کے ایک اسپتال کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی۔
جاپانی امداد سے ریڈیو پاکستان کے نئے منصوبے کے تحت فقیر آباد میں پرانے میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کی جگہ 500 کلوواٹ کا نیا ڈیجیٹل میڈیم ویو ٹرانسمیٹر لگایا جائے گا اور اس میں این بی ایچ اسلام آباد میں ماسٹرکنٹرول روم کی تبدیلی اور پانچ نئے ڈیجیٹل اسٹوڈیوز کا قیام بھی شامل ہے جس پر ایک ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ ریڈیو پاکستان نے یہ ٹرانسمیٹر تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اس منصوبے اور اس پر کام کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔