حج ویلفیئر فنڈ سے سعودی عرب میں خلاف ضابطہ گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
پی اے سی کا اظہاربرہمی،فنڈزصرف حاجیوںپرخرچ کرنے،عراق ودیگرممالک جانیوالے زائرین کے لیے بہترانتطامات کی ہدایت
پی اے سی کا اظہاربرہمی،فنڈزصرف حاجیوںپرخرچ کرنے،عراق ودیگرممالک جانیوالے زائرین کے لیے بہترانتطامات کی ہدایت فوٹو: فائل
قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ حج ویلفیئرفنڈ سے سعودی عرب میں 62 لاکھ روپے سے قواعد وضوابط کے خلاف قیمتی گاڑیوں کی خریدی گئیں اورانکا وی آئی پیز کے لیے استعمال کیا گیا۔
جس پرکمیٹی نے سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے وزارت مذہبی امورکوہدایت کی کہ ان گاڑیوں کوفروخت کیاجائے یاانھیں حجاج کی خدمت کے لیے استعمال کیاجائے اورآئندہ خلاف ضابطہ اقدامات سے گریزکیاجائے۔ بدھ کوکمیٹی کااجلاس چیئرمین ندیم افضل گوندل کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی اموراورسرمایہ کاری بورڈکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جنھیں آڈٹ کی سفارش پرنمٹا دیاگیا آڈٹ حکام نے بتایاکہ 2006-07ء کے آڈٹ اعتراض میں ہے کہ وزارت مذہبی امورنے حاجیوں کے ویلفیئر فنڈ سے گاڑیاں غیر قانونی طورپر خریدیں جبکہ وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں قواعدکے مطابق خریدی گئیں۔ارکان کمیٹی کے استفسار پر بتایا گیا کہ سعودی عرب میں حج کے کاموں کے لیے 4 افرادموجودہیں جبکہ حج سیزن میں22 گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں۔
وزارت مذہبی امورحکام نے بتایاکہ اب وزارت نے سرکاری خرچ پرحج اورعمرے کرانا بندکردیے ہیں۔ کمیٹی نے وزارت مذہبی امورکی حج کے موقع پراچھی کارکردگی کوسراہا۔کمیٹی نے وزارت کوعراق اوردیگر ممالک جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے بھی بہتر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈنے بتایاکہ دہشتگردی اوربجلی بحران جیسے چیلنجزکے باوجود صورتحال بہتر ہے انھوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سرمایہ کاری میں بھارت اور سری لنکا سے بھی آگے ہے جس پرکمیٹی نے یہ دعویٰ مستردکرتے ہوئے بورڈ سے 5 روز میںتحریری رپورٹ طلب کر لی۔