نیس حملہ ٹرک ڈرائیورسے تعلق رکھنے والے 4 افراد گرفتار

ڈرائیورکی سابقہ بیوی بھی زیر حراست، حملے میں مسلمان بھی ہلاک ہوئے، ایرانی خاتون صحافی

ڈرائیورکی سابقہ بیوی بھی زیر حراست، حملے میں مسلمان بھی ہلاک ہوئے، ایرانی خاتون صحافی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

فرانس کی پولیس نے قومی دن کی تقریب میں ٹرک ہجوم سے ٹکرانے والے شخص سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔


ہفتے کو ذرائع ابلاغ نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک شخص کو جمعہ جبکہ 3 کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور31 سالہ لحوائج بو ہلال کی سابقہ بیوی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

دریں اثنا جائے وقوع پر موجود ایرانی خاتوں جرنلسٹ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں عرب شہری اور مسلمان بھی شامل ہیں، ہجوم میں کئی افراد عربی لباس اور سر پر اسکارف اوڑھے موجود تھے اور 84 ہلاک شدگان میں تیونس کے 3 اور الجیریا کے بھی 3 شہری شامل ہیں۔
Load Next Story